31 جنوری ، 2014
ممبئی …دلکش مسکراہٹ اور دلفریب اداوٴں والی بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا آج اپنی 39سالگرہ منارہی ہیں۔بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے بالی وڈ میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز1998میں فلم "دل سے" میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا۔1998 ہی میں فلم "سولجر " میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں، یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔اس کے بعد پریتی نے کیا کہنا،مشن کشمیر،دل چاہتا ہے،چوری چوری چپکے چپکے،کوئی مل گیا،کل ہونا ہو،ویر زارا،سلام نمستے،کرش،کبھی الوداع نہ کہناسمیت ہندی ،تیلگو،پنجابی اور ایک انگلش فلم میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے۔پریتی زنٹا نے انڈسٹری کے تمام ہی کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ آج کل بھی وہ 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں نیرج پھاٹک کی "بھیاجی سپرہٹ" اور"ہیپی اینڈنگ" شامل ہیں۔