31 جنوری ، 2014
لندن…پی آئی اے کے ایئراسٹیوڑد کو برطانیہ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 5سال قیدکی سزا سنادی گئی ہے۔ 31سالہ شاہ رخ نامی اسٹیورڈ نے 20نومبر کو اسلام آباد سے آنے والی پرواز کے ذریعے لیڈز کے بریڈ فورڈ ایئرپورٹ پر ہیروئین برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس جرم میں شاہ رخ شاہ کو لیڈز کراوٴن کورٹ نے سزا سنائی ہے۔ اسمگل کی جانے والی سوادو کلو ہیروئین کی مالیت ساڑھے 6لاکھ پاوٴنڈز ہے۔