پاکستان
31 جنوری ، 2014

برطانیہ میں سزا یافتہ فلائٹ اسٹیوورڈ کیخلاف کارروائی ہوگی،پی آئی اے

 برطانیہ میں سزا یافتہ فلائٹ اسٹیوورڈ کیخلاف کارروائی ہوگی،پی آئی اے

کراچی… پی آئی اے نے برطانیہ میں سزا پانے والے فلائٹ اسٹیوورڈ شاہ رخ شاہ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان محمد مشہود تاجور نے جیو نیوز کو بتایا کہ فلائٹ اسٹیورڈ شاہ رخ شاہ کے خلاف برطانوی عدالت کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے قوانین کے تحت سزا یافتہ ملازم کو ملازمت سے فارغ کر دیا جاتا ہے۔ پی آئی اے کے ایئراسٹیوڑد کو برطانیہ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 5سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔

مزید خبریں :