01 فروری ، 2014
نیویارک…امریکا کے فضائی حکام نے بھارت کی قومی ائیرلائن ”ائیرانڈیا“ کی سیفٹی رینکنگ کم کرکے پاکستان سے بھی نیچے کردی ہے۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ائیر انڈیا کی سیفٹی رینکنگ کم کرتے ہوئے دو کردی ہے جس پر بھارت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق اب اس ائیر انڈیا کی سیفٹی کا معیار بنگلہ دیش، گھانا اور انڈونیشیا کے مساوی ہوگیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ائیر انڈیا اب امریکا کے لیے نئی پروازیں نئی چلا سکے گی۔ امریکی حکام نے آڈٹ کے دوران 31 ایسے مسائل دیکھے جن کا تعلق حفاظتی امور سے تھا۔بھارت کے وزیر ہوابازی اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کا یہ فیصلہ حیران کن اور مایوس کرنے والا ہے جن اعتراضات کی وجہ سے سیفٹی رینکنگ کم کی گئی ہے ان میں سے 95 فیصد مسائل حل کرلیے گئے ہیں۔