انٹرٹینمنٹ
01 فروری ، 2014

جیو کے انعام گھر نے دھوم مچادی، ڈاکٹر عامر لیاقت نے دل جیت لیے

جیو کے انعام گھر نے دھوم مچادی، ڈاکٹر عامر لیاقت نے دل جیت لیے

کراچی…جیو کے پروگرام انعام گھر نے دھوم مچادی ہے،ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے مخصوص انداز سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، پروگرام میں ہارنے والے بھی بڑے انعامات جیت کر جاتے ہیں۔ پروگرام آج شام ساڑھے سات بجے لائیو ہوگا صرف جیو پر۔ذکر ہو خوشیوں کا، یا بات ہو انعامات کی،سب کی زبان پر اب صرف ایک ہی نام ہے”انعام گھر“۔ہردل عزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی شوخیاں اور منفرد انداز بیاں ایک بار پھر لوگوں کا دل جیت رہا ہے۔پروگرام میں دلچسپ سیگمنٹ بھی ہیں اور انعامات کی برسات بھی۔ خوشیاں بانٹنا جب مقصد ہو تو، پھر ہار جیت کچھ نہیں۔شو میں جیتنے والے کو تو انعام ملتا ہی ہے، ہارنے والا بھی خالی ہاتھ نہیں جاتا۔

مزید خبریں :