کاروبار
01 اپریل ، 2012

ٹیکس گزاروں کی اپیلوں میں اسی فیصدغلطی ایف بی آرکی ہوتی ہے،شعیب سڈل

ٹیکس گزاروں کی اپیلوں میں اسی فیصدغلطی ایف بی آرکی ہوتی ہے،شعیب سڈل

کراچی. . . وفاقی محتسب ٹیکس شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کی اپیلوں میں اسی فیصدغلطی ایف بی آرکی ہوتی ہے،گزشتہ سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے14 افسران کو سزا دی گئی ہے ۔مقامی ہوٹل میں فورم برائے محتسب پاکستان اور سیڈا کینیڈین ڈیولپمنٹ ایجنسی کے تعاون سے فیئر پریکٹسز کے عنوان سے ورکشاپ ہوئی۔بعد میڈیا سے گفتگو میں شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ گڈگورننس،شفاف،غیرجانبدارنہ اورمنصفانہ فیصلے محتسب کی ذمہ داری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سزاوٴں کی نوبت نہ آئے بلکہ بدعنوانی کا خاتمہ ہوسکے، انہوں نے بتایا کہ سال 2010میں ایک لاکھ چھیانوے ہزار اورسال 2011میں ایک لاکھ چھیاسی ہزار اپیلیں نمٹائی گئیں،شعیب سڈل نے بتایا کہ محتسب کی کوشش ہے انفرادی ٹیکس دہندہ کو زیادہ سے زیادہ شعور دیں ، ان کا کہنا تھا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے ایم میل اورایس ایم ایس سروس کا آغازکردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :