02 فروری ، 2014
جکارتا…انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج جاری ہے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ۔آتش فشاں 'سینا بنگ' نے گزشتہ روز لاوا اور راکھ اگلنی شروع کردی جس کی زد میں آکر 16 افراد جان سے گئے اور کئی زخمی ہوگئے ۔ اب بھی پہاڑ سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں اور مسلسل راکھ نکل رہی ہے جس نے ارد گرد ساڑھے 4 کلومیٹر تک واقع آبادیوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کئی لوگ لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ لاوے کی وجہ سے 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔