01 اپریل ، 2012
اسلا م آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختوانخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر ، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرد آلود ہوائیں اور بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا ، راول پنڈی، بالائی خیبر پختوانخواہ ، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اسلام آباد میں گذشتہ روز فضا میں میں پولن کی مقدار چونتیس ہزار دو سو تین فی مکعب میٹر رکارڈ کی گئی۔