03 فروری ، 2014
لاہور…فلم اسٹار نور تین سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کی تیاریوں میں ہیں۔ نور کا کہنا ہے کہ فنکار کبھی پرانا نہیں ہوتا،بس ذرا فن دکھانے کا موقع ملنا چاہیے۔ حسین و چنچل نور نے 2011ء میں فلم بھائی لوگ میں ایک صحافی کا کردار ادا کیا تھا، تین سال تک نور فلموں اور شوبز سرگرمیوں سے دور رہیں تاہم فلمی دنیا کی چکاچوند پھرسے انہیں کھینچ لائی،آج کل اردو فلم ’عشق پازیٹو‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کہتی ہیں کہ کم بیک کرنا مشکل ضرور تھا لیکن اب فلموں کا حصہ بنی رہیں گی۔ عشق پازیٹو میں عرفان کھوسٹ اورجاوید شیخ کے ساتھ شام چوراسی گھرانہ بھی اداکاری میں قدم رکھ رہا ہے،استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔