03 فروری ، 2014
اسلام آباد…مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت طالبان کی نامزد کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جا ری ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروفیسر ابراہیم ،مولاناعبدالعزیزاور مفتی کفایت اللہ بھی شریک ہیں۔اجلاس میں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی،مذاکرات میں سود مند بنانے کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔