پاکستان
03 فروری ، 2014

مولانا فضل الرحمان نے بھی مذاکراتی عمل کاحصہ بننے سے انکار کردیا

 مولانا فضل الرحمان نے بھی مذاکراتی عمل کاحصہ بننے سے انکار کردیا

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکراتی عمل کاحصہ بننے سے انکار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت نے تعاون کی در خواست کی تو تعاون کر سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی(ف)کمیٹیوں پرعدم اعتمادنہیں کررہی،اپنی پوزیشن سے آگاہ کررہی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہجے یوآئی(ف)اس مذاکراتی عمل کاحصہ نہیں بنے گی جبکہ مفتی کفایت اللہ پارٹی کافیصلہ ماننے کے پابندہیں۔جس طرح حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کیلئے اپنے نام دیئے ہیں،طالبان بھی اپنے نام تجویز کریں۔مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کے معاملے پرجے یوآئی سے کوئی مشاورت نہیں کی،نہ ہی جے یوآئی(ف)کواعتمادمیں لیاگیااورنہ ہم سے مشاورت کی گئی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی انکشاف کیاسب سے پہلے مذاکرات کامعاملہ پارلیمنٹ میں لانے کامطالبہ ہم نے کیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خداکرے مذاکرات کامیاب ہوجائیں لیکن اتنی امیدنہیں دلاسکتا۔

مزید خبریں :