03 فروری ، 2014
کراچی…جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے760 جدہ ایئرپورٹ سے روانگی میں 24گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگیا۔ 24گھنٹوں سے جدہ ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی بے یارو مدد گار ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نہ کھانے پینے کا خیال رکھ رہے ہیں، نہ روانگی کا وقت بتا رہے ہیں۔ مسافروں کا شکوہ ہے کہ 2گھنٹے پہلے طیارے میں بٹھایا تھا، روانگی کا پتا نہیں۔