03 فروری ، 2014
کراچی…کراچی پولیس چیف شاہدحیات نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم حیدری میں چاروں اہل کاروں کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے اسی علاقے میں 2ملزمان مقابلے میں مارے گئے تھے، آج کا یہ افسوس نا ک واقعہ اس کا رد عمل ہوسکتا ہے۔پولیس چیف نے کہا کہ گزشتہ 15سال سے کراچی کے حالات خراب ہیں، ان اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس نہ ہونے سے متعلق علم نہیں۔