04 فروری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم ہاوٴس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کااجلاس ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس میں حکومت کی تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں طالبان کی نامزد کمیٹی سے باضابطہ ملاقات کا فیصلہ زیرغور ہے۔اسلام آباد میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی اور کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرعرفان صدیقی کے دفتر میں جاری ہے،اجلاس میں میجر(ر) عامر، رستم شاہ مہمند اور رحیم اللہ یوسف زئی شریک ہیں۔