پاکستان
04 فروری ، 2014

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی سے ملنے سے معذرت کرلی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی سے ملنے سے معذرت کرلی

اسلام آباد…حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے سے معذرت کرلی ہے،ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے اس فیصلے سے کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے مولانا سمیع الحق کو آگاہ کر دیا ہے،وزیراعظم ہاوٴس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کی نامزد کمیٹی سے باضابطہ ملاقات کا فیصلے پر غور کیاگیا،کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بعض وضاحتوں سے پہلے طالبان کی کمیٹی سے باضابطہ اور بامقصد مذاکرات کا آغاز لاحاصل ہو گا،جس میں کیا اب بھی طالبان کو کمیٹی میں مزید ارکان شامل کرنے کی ضرورت ہے،کمیٹی میں2 ارکان نے شامل ہونے سے انکارکر دیا، اب کمیٹی کی حیثیت کیا ہو گی؟،جس کے بعد حکومتی کمیٹی نے طالبان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی سے کچھ وضاحتیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صورت کے مطابق حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی مولانا سمیع الحق سے ملاقات کریں گے لیکن اب یہ ملاقات ہونے کا بھی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :