04 فروری ، 2014
پشاور… ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہداللہ شاہد نے وضاحت کی ہے کہ ہماری 3رکنی کمیٹی فائنل ہے،جس نے مذاکرات کرنے ہیں اسی کمیٹی سے کرنے ہوں گے۔ شاہداللہ شاہد نے حتمی طور پر کہا ہے کہ ہماری جانب سے کمیٹی میں کوئی نیا نام شامل نہیں کیا جائے گا۔تر جمان نے کہا کہ اس حوالے سے مولانا سمیع الحق کو فون کرکے آگاہ کردیا ہے۔