04 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں لانڈھی اسٹیشن کے قریب گھگھر پھاٹک اور دھابیجی کے درمیان واقع ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی 4بوگیاں الٹ گئیں۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔اندھیرے کے باعث مسافروں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کی چیخ و پکار سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں۔دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشنز پر ٹرینوں کو روک لیا گیا ہے۔