کھیل
05 فروری ، 2014

پولیس نے کرکٹرعمراکمل کیخلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا

پولیس نے کرکٹرعمراکمل کیخلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا

لاہور…پولیس نے کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا،پولیس کے مطابق چالان میں عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قراردیا گیا ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ عمر اکمل پر مقدمے کا چالان کل عدالت میں جمع کراگیا تھا۔ عمراکمل پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد کارسرکارمیں مداخلت پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فردوس مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں عمر اکمل نے سگنل توڑا اور وارڈن کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی، پولیس کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اوراسے دھمکیاں بھی دیں جبکہ عمر اکمل کا موقف ہے کہ انہوں نے وارڈن سے کہا کہ انہیں جلدی ہے، ایک تقریب میں جانا ہے لیکن اس نے بد تمیزی کی اور مجھ پر تشدد کیا، جس سے چہرے پر زخم بھی آیا۔عینی شاہدین کے مطابق کرکٹر عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا گاڑی کے کاغذات طلب کر نے پر ہوا تھا۔

مزید خبریں :