کاروبار
06 فروری ، 2014

دبئی: اسحاق ڈار کی دبئی کے وزیرخزانہ سے ملاقات

دبئی: اسحاق ڈار کی دبئی کے وزیرخزانہ سے ملاقات

دبئی… وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دبئی کے وزیرخزانہ وصنعت شیخ حماد بن رشید المکتوم سے ملاقات کی۔ شیخ حماد بن رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ہرممکن مدد کریں گے۔دبئی کے وزیر خزانہ سے ملاقات میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ جنوری میں ٹیکس وصولی گزشتہ سال کی نسبت 26 فی صد زیادہ رہی۔ شیخ حماد بن رشید نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ہرممکن مدد کریں گے، پاکستان کی قیادت درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :