06 فروری ، 2014
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کی تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ایس ایس پی فرید جان سرہندی نے اپنی تعیناتی سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔جبکہ انکی تعیناتی کے خلاف بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔دوران سماعت اے آئی جی لیگل علی شیرجاکھرانی نے موقف اختیارکیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر ایس ایس پی فرید جان سرہندی کو تعیناتی نہیں دی جارہی۔ایس ایس پی فرید جان سرہندی کے خلاف مسلم لیگ ن کے ملک چنگیز کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔سپریم کورٹ نے ایسے تمام افسران کو تعینات کرنے سے روکا تھا جن کے خلاف کرمنل مقدمات درج ہوں۔