06 فروری ، 2014
مانسہرہ…جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو بھی جے یو آئی ف مذاکرات کی بات کرے گی۔مفتی کفایت اللہ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے کالعدم تحریک طالبان اور حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی جانیوالی دونوں کمیٹیوں کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج سے 8 سال پہلے بھی مذاکرات کی بات کرتے تھے آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔مفتی کفایت اللہ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے کالعدم تحریک طالبان اور حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی جانیوالی دونوں کمیٹیوں کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔