پاکستان
06 فروری ، 2014

مشرف کی عدالت میں پیشی ،فیصلہ کرلیا،سرپرائز کل دینگے،احمد قصوری

مشرف کی عدالت میں پیشی ،فیصلہ کرلیا،سرپرائز کل دینگے،احمد قصوری

اسلام آباد…سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کل عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں ان کے وکیل احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ فیصلے کر لیے ہیں مگر سرپرائز دیں گے جو ملک و قوم کے لیے بہتر ہو گا ۔سنگین غداری کیس کے ملزم ، سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کل عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں ، فیصلہ کر لیا گیا ہے مگر یہ ایک سرپرائز ہو گا۔ ایم کیو ایم راول پنڈی اسلام آباد کے کنوینر میاں عتیق نے کہا کہ ان کی جماعت پرویز مشرف کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ، سابق صدر نے کوئی غیر آئینی اقدامات نہیں کیے تھے۔سنگین غداری کیس کے ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے 7 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔ ان کے وکیل احمد رضا قصوری کے سرپرائز سے متعلق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پرویز مشرف بیرون ملک جانے والے ہیں تو ان کا کہنا تھا یہ تو انہیں خود بھی نہیں پتہ مگر جو ہو گا ، اچھے کے لیے ہو گا۔

مزید خبریں :