پاکستان
06 فروری ، 2014

پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری،سیاحوں کی آمد جاری

پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری،سیاحوں کی آمد جاری

لندن …ایک طرف دنیا کے شمالی اور مغربی کرے یورپ ،کینیڈا اورامریکہ میں ان دنوں برفانی ہواوٴں نے ڈیرے جمارکھے ہیں ، تو دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف کے بسیرے ہیں ، ایسے میں سیاحت کے دلدادہ افراد ملکہ کوہسار مری کی طرف کھنچے چلے آرہے ہیں۔ایمن طاہر کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق آ سمان سے گرتے برف کے موتی ، یہ مناظر ہیں ملکہ کوہسار مری کے، کو ن ہے جو قدرت کے ان حسین نظاروں کو دیکھنے کی خواہش نہ رکھتا ہو،، مری برف کی سفید چادر اوڑھ لے تو اس کی دلکشی عروج پر پہنچ جاتی ے۔ لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں میں کھنچے چلے آتے ہیں ، امریکہ ، کینیڈا ،برطانیہ سمیت دنیاکے کئی ممالک میں ہرسال کئی کئی برف گرتی ہے ، سب کچھ سفید سفید ہوجاتا ہے تاہم زندگی معمول پررہتی ہے۔ شاید ہی کوئی شاعر ہوجس نے قدرت کی اس دلکش کاریگری کو لفظوں میں نہ پرویا ہو۔لالی ووڈ اوربالی ووڈ کی کئی فلمیں اپنے رومانٹک گیتوں کی وجہ سے مقبول ہوچکی ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ برفباری انسانی نفسیات پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے ۔ جہاں جہاں برف گرتی ہے وہاں انسانی احساسات اورجذبات انتہائی لطیف ہوجاتے ہیں اوردل ودماغ میں ایک نئی تازگی آجاتی ہے۔

مزید خبریں :