06 فروری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سیمتعلق رپورٹ تیارکرلی ہے ، جس کیمطابق ایس پی کیپٹن (ریٹائرڈ )الیاس نے تین فروری کو اے ایف آئی سی میں وارنٹ کی تعمیل کرائی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے رپورٹ کل (جمعہ کو) خصوصی عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد پولیس کے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ الیاس نے تین فروری کو اے ایف آئی سی میں وارنٹ کی تعمیل کرائی۔رپورٹ پر پرویز مشرف کے ضامن کے طور پر راشد قریشی کے دستخط موجود ہیں۔راشد قریشی نے اپنی جائیداد کے کاغذات مچلکوں کے ساتھ جمع کرائے ہیں۔