پاکستان
06 فروری ، 2014

بلوچستان مخلوط حکومت: ن لیگ کے وزراء اور مشیروں کا مستعفی ہونے کافیصلہ کوئٹہ …بلوچستان کی سہ جماعتی مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ ن کے وزرا ء اور مشیر

بلوچستان مخلوط حکومت: ن لیگ کے وزراء اور مشیروں کا مستعفی ہونے کافیصلہ کوئٹہ …بلوچستان کی سہ جماعتی مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ ن کے وزرا ء اور مشیر

بلوچستان مخلوط حکومت: ن لیگ کے وزراء اور مشیروں کا مستعفی ہونے کافیصلہ
کوئٹہ …بلوچستان کی سہ جماعتی مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ ن کے وزرا ء اور مشیروں نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیاتاہم استعفی صو با ئی صدرسردار ثناللہ زہری کی وطن واپسی پر انکو پیش کیا جائے گی۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے یہ بات جیو نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت میں شامل مسلم لیگ ن کے وزراء اور مشیروں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اوراراکین مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناللہ زہری کی وطن واپسی پر استعفے انکے حوالے کرینگے۔ انھو ں نے کہاکہ ہمارا مقصد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا نہیں ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت میں ہو نے کے باوجود ن لیگ کے وزراء اور مشیروں کو ہر جگہ بے اختیار رکھنے کی کو شش کی جار ہی ہے مسلم لیگ ن کے رہنما میر سرفراز ڈومکی اور حا جی اکبر آسکانی نے کہاکہ بلوچستان کی سہ جماعتی مخلوط حکومت میں ن لیگ کے چھ وزیر اور دو مشیر شامل ہیں اور سب نے مستعفی ہونے کا فیصلہ بے اختیار رکھنے کی وجہ سے کیا ہے۔ احتجاج کا ایک جمہوری طریقہ اختیار کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ہماری جماعت کے وزراء اور مشیر و ں کیساتھ کسی بھی معاملہ پر مشاورت نہیں کرتے اور انکی تجاویز کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :