پاکستان
06 فروری ، 2014

بمباری یا خود کش حملے کسی مسئلے کا حل نہیں، لیاقت بلوچ

بمباری یا خود کش حملے کسی مسئلے کا حل نہیں، لیاقت بلوچ

کراچی …جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بمباری یا خود کش حملے کسی مسئلے کا حل نہیں، طاقت کیبجائے مذاکرات ہی ملک میں امن کی ضمانت بنیں گے ۔جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر راشد نسیم کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد اپنی گفتگو میں لیا قت بلوچ نے کہاکہ ملک بھرمیں امن اور شہریوں کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،حکومت اورطالبان کے مذاکرات نے ملک دشمن قوتوں کو پریشان کردیا ہے،جب بھی دونوں جانب سے کچھ پیش قدمی ہوتی ہے تیسری قوت سبوتاژکردیتی ہے۔

مزید خبریں :