پاکستان
06 فروری ، 2014

مولانا عبدالعزیز طالبان کمیٹی سے علیحدگی پر غور

 مولانا عبدالعزیز طالبان کمیٹی سے علیحدگی پر غور

اسلام آباد…لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیزنے حکومت اور طالبان کمیٹیز کے ایجنڈے میں نفاذ شریعت کا مطالبہ شامل نہ کرنے پر طالبان کمیٹی سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔مولانا عبدالعزیز کے ترجمان مولانا عبدالقادر نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ نفاذشریعت کے معاملے کو طالبان اورحکومتی کمیٹیز کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا، اس حوالے سے مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد شہدا فاوٴنڈیشن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں مولانا عبدالعزیز کے طالبان کمیٹی کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :