پاکستان
06 فروری ، 2014

ایم کیوایم کوججز اور افسران کی دہری شہریت پر کوئی اعتراض نہیں ،بابر غوری

لندن…سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابرخان غوری نے کہاہے کہ دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی محب وطن ہیں اور ایم کیوایم کوججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین میں عدلیہ یا سرکاری ملازمت میں دہری شہریت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایم کیوایم کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے اورایم کیوایم، بیرون ملک مقیم دہری شہریت رکھنے والے لاکھوں پاکستانیوں کی حب الوطنی کوہرقسم کے شک وشبے سے بالاتر سمجھتی ہے۔بابر غوری نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلان کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کریں۔

مزید خبریں :