08 فروری ، 2014
سنگاپور…بگ تھری کے معاملے پر آئی سی سی کا اہم اجلاس آج سنگاپور میں ہوگا،بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے حق میں قرارداد پیش ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب مقابلے میں پاکستان ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ ڈٹ گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا غیر معمولی بورڈ اجلاس آج سنگاپور میں ہوگا جس میں آئی سی سی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالے سے معاملات پر بحث ہوگی۔ بگ تھری کے مقابلے میں پاکستان ، سری لنکا اور جنوبی افریقا کا ٹرائیکا ڈٹ گیا ہے۔