پاکستان
09 فروری ، 2014

بلدیہ ٹاؤ ن میں آستانے پر فائرنگ،سات افراد ہلاک،گیارہ زخمی

بلدیہ ٹاؤ ن میں آستانے پر فائرنگ،سات افراد ہلاک،گیارہ زخمی

کراچی…بلدیہ ٹاوٴن نمبر11میں فائرنگکے واقعے میں7افرادہلاک ہوگئے،ایم ایل اوسول اسپتال آفتاب چنڑ کے مطابق فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن نمبر12میں فائرنگ کاواقعہ ایک آستانے پرپیش آیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ریٹائرڈڈی ایس پی ٹکاخان کے آستانے پرپیری مریدی کی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے پہلے دستی بم پھینکاپھرفائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے اور11 زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس اور ان ذرائع نے مزید کہا کہ آستانے پرفائرنگ3موٹرسائیکلوں پرسوار6ملزمان نے کی۔ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جنھوں نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا۔پولیس مزید تفیش کررہی ہے۔زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :