10 فروری ، 2014
ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ ادکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی رومانٹک ایکشن ڈرامہ فلم"غنڈے"کے ٹریلر اور گانوں کے بعدنئے ڈائیلاگ پروموز بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دئیے گئے ہیں۔ہدایتکار علی عباس ظفر کی اس فلم کو ادیتیا وپرا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رنویر اور ارجن کے مد مقابل پریانکا چوپڑابحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ عرفان خان بھی اہم کردارمیں نظر آئینگے۔فلم کا میوزک سہیل سین نے ترتیب دیا ہے۔فلم غنڈے کی کہانی جرائم کی دنیا سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے۔ایکشن،تھرل اور رومانس سے بھرپور فلم یش راج فلمز کے تحت رواں سال14فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔