دنیا
10 فروری ، 2014

اوڑیسا:کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ، 90افرادکو بچالیا گیا

اوڑیسا:کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ، 90افرادکو بچالیا گیا

نئی دہلی…بھارتی ریاست اوڑیسامیں کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے، 90 افراد کو بچالیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ ڈوبنے والے افرا د پکنک منانے آئے تھے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ پکنک مناکر لوٹ رہے تھے ، فیری میں سوار ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کشتی میں ضرورت سے زیادہ لوگ سوار تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا، ریاست کے ریلیف کمشنر پی کے مہاپاترا کے فیری میں 120 مسافر تھے جن میں سے مطابق 90 کو بچالیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :