10 فروری ، 2014
پشاور …پشاور کے علاقے جمیل چوک میں خودکش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک گھر کے باہر ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردیں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دو مبینہ دہشت گردوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔