10 فروری ، 2014
اسلام آباد… جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ طالبان کے طریقہ کارسے عام علماء بھی اتفاق نہیں کرتے،شریعت آئین میں ہے،کیا40سال سے اسلام سے متعلقہ شقوں پرعمل کیاگیا۔ مولانا عبدالغفورحیدری کا سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ہمیں جنگ میں الجھاناچاہتے ہیں، طاقت کے استعمال سے ملک تباہی کی طرف جائے گا، مذاکرات کے نتائج تک صبرسے کام لیاجائے۔