10 فروری ، 2014
اسلام آباد… سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لیے مقررکرلی گئی۔ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی کل سماعت کریں گے۔اپیل میں وفاق نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کو چیلنج کیاہے۔