10 فروری ، 2014
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں اہم ملکی اورعسکری امورپرغورکیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت 169ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی، معمول کی کورکمانڈرزکانفرنس میں اہم ملکی اور عسکری امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 2روزہ کورکمانڈرز کانفرنس معمول کی ماہانہ کانفرنس ہے، کانفرنس کے پہلے روز پیشہ ورانہ امور زیر غور آئے، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔