پاکستان
10 فروری ، 2014

وزیر اعظم،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے کہاہے،یوسف شاہ

وزیر اعظم،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے کہاہے،یوسف شاہ

اسلام آباد…طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹریوسف شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف،آرمی چیف راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام سے ملاقات کیلئے سرکاری کمیٹی سے کہا ہے، حکومتی کمیٹی سے ملاقات آئندہ 2روز میں متوقع ہے، جو ملاقات میں اس پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔ کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے ابتدائی طور پر مذاکرات کے طریقہ کار پر بات ہوئی، طالبان سیاسی شوریٰ نے حکومت کے 5نکاتی مطالبات کا جواب بھجوایا ہے، طالبان سے ہونے والی بات چیت سے متعلق حکومتی کمیٹی اور پھر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :