10 فروری ، 2014
پشاور…کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدنے کہا ہے کہ مذاکرات کاعمل بتدریج آگے بڑھایا جائے گا، مذاکرات کے عمل میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کالعدم تحریک ِ طالبان کا مزید کہنا تھا کہ دورانِ مذاکرات آنے والی تلخیوں پر دونوں فریقوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ترجمان نے بتایا کہ طالبان کمیٹی کے اراکین نے طالبان کی نگراں شوریٰ سے ملاقات کی، ملاقات سے طالبان کی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی سے بات چیت پر مکمل غور و خوض کے بعد ان کو مثبت جواب دیں گے۔