02 اپریل ، 2012
دمشق… شام کی قومی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو تنخواہیں دی جائیں گی۔یہ اعلان ترکی کے شہر استنبول میں ’فرینڈز آف سیریا‘ کے اجلاس میں کیا گیا۔شامی قومی کونسل کے سربراہ برہان غالیون نے کہا ’شامی قومی کونسل، تمام اہلکاروں اور فوجیوں سمیت دیگر ممبران کو تنخواہیں دینے کی ذمہ داری لے گی جبکہ ‘شامی حکومت کا ساتھ چھوڑنے والے فوجیوں کو بھی پیسے دیے جائیں گے۔ستر مغربی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام کی حکومت پر دباوٴ بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ ’فرینڈز آف سیریا‘ نامی اس تنظیم کی یہ دوسری ملاقات تھی۔