11 فروری ، 2014
نیویارک …مرغوں کی لڑائی کے مقابلے دیہاتوں تک محدود نہیں رہے بلکہ نیویارک جیسے ترقی یافتہ شہر میں بھی یہ غیر قانونی مقابلے ہوتے رہے ہیں۔ نیویارک میں مرغوں کے یہ مقابلے ایک منظم گروہ کرارہا تھا، تاہم اطلاع ملنے پر نیویارک پولیس نے 'کوئنز' کے علاقے چھاپہ مار کر 70 افراد کو گرفتار کرلیا جو مرغوں کی غیر قانونی لڑائی دیکھنے کے لئے جمع تھے۔اس کے علاوہ ایک فارم ہاؤ س پر چھاپہ مار ا گیا جہاں ان مرغوں کو لڑائی کی تربیت دی جاتی تھی۔ نیویارک انتظامیہ نے 3 ہزار سے زائد لڑاکا مرغوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔گرفتار کئے گئے افراد میں سے 9 پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔