11 فروری ، 2014
کراچی …محل، پاکیزہ اور رضیہ سلطان جیسی مشہور فلموں کے ہدایت کار کمال امروہی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 21 سال ہو گئے۔ 1938 میں فلم جیلر کی کہانی لکھنے سے فلمی صنعت میں داخل ہونے والے کمال امروہی کی بطور ہدایت کار پہلی فلم محل تھی۔مشہور فلم مغل اعظم کے مکالمے لکھنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن کمال امروہی بھی تھے۔کمال امروہی نے اپنے وقت کی مشہور اداکارہ مینا کماری سے تیسری شادی کی۔ خانگی اتار چڑھاؤ سے گزرنے کے بعد یہ شادی طلاق پر ختم ہوئی۔کمال امروہی نے اپنی زندگی میں چند ہی فلموں کی ہدایات دیں۔ ان کی آخری فلم رضیہ سلطان تھی۔کمال امروہی کی فلمیں شاندار سنیماٹوگرافی، مکالموں اور ماحول کے سبب ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔