02 اپریل ، 2012
ماسکو… سائبیریا کے مغربی علاقے میں گرنے والے روسی طیارے سے نو مسافروں کو زندہ نکال لیا گیا۔ طیارے میں43افراد سوار تھے۔ روس کی وزارت ہنگامی امور کے مطابق طیارہ روسچینو سے سائیبیریا کے شہر Surgut جارہا تھا۔ طیارے میں انتالیس مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے جب ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ کریش کر گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک 9مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔