پاکستان
11 فروری ، 2014

قانون سے بالاتر ہوکر کام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی ،شاہد حیات

قانون سے بالاتر ہوکر کام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی ،شاہد حیات

کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کسی گروپ یا پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے ، جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں انہوں نے کہاکہ قانون سے بالاتر ہوکر کام کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہاکہ ایم کیوایم کے رکن سلمان کے قتل کا پولیس پر الزام لگا ، جس پرڈی آئی جی ساوٴتھ کی سربراہی میں اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے جو دو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کردے گی ، شادی کے موقع پر گرفتار کئے گئے متحدہ کے کارکن فہد عزیز کے بارے میں سوال پر شاہد حیات نے کہاکہ لوکل پولیس کے پاس فہد عزیز سے متعلق معلومات تھیں اور اس نے دوران تفتیش کچھ انکشافات بھی کئے ، لیکن طبیعت خراب ہونے پر انہیں رہا کیا گیا، سٹی پولیس چیف نے کہاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کسی گروپ یا پارٹی کے نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے ۔شاہد حیات کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اہلکاروں یا آفیسرز کی غلطی ہے تو اس کی تصحیح کرسکتے ہیں ، اور قانون کے تحت جو ایکشن بنتا ہے وہ بھی لیں گے ، جہاں کسی کی غلطی ہوگی تو ضرور کارروائی کی جائے گی ۔

مزید خبریں :