پاکستان
11 فروری ، 2014

لائن آف کنٹرول پرتنازع ، پونچھ راولا کوٹ بس سروس متاثر

لائن آف کنٹرول پرتنازع ، پونچھ راولا کوٹ بس سروس متاثر

راولا کوٹ… لائن آف کنٹرول پرتنازع سے پونچھ راولا کوٹ بس سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب چلنے والی اس بس سروس سے گزشتہ روز صرف 12 مسافروں نے سفر کیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی پولیس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو براوٴن شوگر کے 114 پیکٹ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا ،جس کے بعد سرحد پار تجارتی اور بس سروس بند کر دی گئی تھی ،جواب تک بند ہے،تاہم بس سروس گزشتہ ہفتے بحال کر دی گئی تھی۔ لیکن تنازع کی وجہ سے سرحد پار سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد کافی کم ہے۔

مزید خبریں :