پاکستان
11 فروری ، 2014

رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری کا قتل ،فیصلہ 25 فروری کو سنایا جائے گا

رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری کا قتل ،فیصلہ 25 فروری کو سنایا جائے گا

کراچی…رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری کا قتل فیصلہ 25 فروری کو سنایا جائے گا۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز اہل کار کے ہاتھوں شہری کے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شاہ فیصل کالونی میں شہری کی ہلاکت کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔گزشتہ سال شاہ فیصل کالونی میں رینجرزاہل کارکی فائرنگ سے غلام حیدرجاں بحق ہوگیا تھا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصلہ 25 فروری کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں :