دنیا
02 اپریل ، 2012

جنرل وی کے سنگھ اپنا ذہنی تواز ن کھوچکے ہیں، برجیش مشرا

جنرل وی کے سنگھ اپنا ذہنی تواز ن کھوچکے ہیں، برجیش مشرا

نئی دہلی… بھارتی قومی سلامتی کے سابق مشیر برجیش مشرا نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ اپنا ذہنی تواز ن کھوچکے ہیں اور انہیں ریٹائرمنٹ تک جبری رخصت پر بھیج دینا چاہیے ۔ برجیش مشرا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر تھے ،، آرمی چیف کے حالیہ تنازع پر ایک انٹرویو میں برجیش مشرا نے کہاکہ جنرل وی کے سنگھ اب تک کے سب سے برے آرمی چیف ہیں، جس طرح کا رویہ انھوں نے رکھا وہ کوئی آرمی چیف نہیں رکھ سکتا۔۔ انھوں نے انٹریو میں حکومت کو مشورہ دیا کہ اگر جنرل وی کے سنگھ کو برخاست نہیں کیا جاتا ہے تو اس سے دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، اس لیے انہیں اکتیس مئی تک جبری رخصت پر بھیج دینا چاہیے۔ جنرل وی کے سنگھ اکتیس مئی کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ جنرل وی کے سنگھ کے فوجی گاڑیاں کلیر کرنے پر 14کرورڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کے انکشاف اور وزیر اعظم کو دفاعی سازو سامان کی کمی سے متعلق لکھے گئے خط نے بھارت میں ہلچل مچادی تھی۔

مزید خبریں :