11 فروری ، 2014
پشاور…خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع اورردو بدل کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر جمشیدالدین کو ایکسائز و ٹیکسیشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ شاہ محمد، اکرام اللہ گنڈاپور، اکبر ایوب اور شکیل احمد کا بطور مشیر تقرر متوقع ہے جبکہ شاہ محمد کو محنت و افرادی قوت، اکرام اللہ گنڈا پور کو ایریگیشن کے محکمے دیے جانے کا امکان ہے۔