پاکستان
11 فروری ، 2014

قیام امن کے لیے ہرطریقے کی حمایت کریں گے،آفتاب شیر پاوٴ

قیام امن کے لیے ہرطریقے کی حمایت کریں گے،آفتاب شیر پاوٴ

چارسدہ…قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاوٴ نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے جو بھی طریقہ اختیار کیا جائے گا اس کی حمایت کریں گے۔ چارسدہ میں سابق گورنرحیات محمد خان شیر پاوٴ کی 39ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اتنی زیادہ ٹارگٹ کلنگ، بے امنی اور بھتا خوری پچھلی حکومتوں میں دیکھنے کو نہیں ملی، تعلیم کا دعویٰ کرنے والی جماعت نے ملالہ کی کتاب رونمائی پر پابندی لگاکر ثابت کردیا کہ حکومت عوام سے جھوٹے وعدے کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کا کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ آفتاب شیر پاوٴ نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اگر وہ وزیراعظم ہوتے تو خود مذاکرات میں حصہ لیتے لیکن اب وہ کمیٹی سے ہی غائب ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :