پاکستان
11 فروری ، 2014

رحیم یار خان :دو گیس لائنوں کی مرمت آج رات تک مکمل کرلی جائیگی

رحیم یار خان :دو گیس لائنوں کی مرمت آج رات تک مکمل کرلی جائیگی

رحیم یارخان …رحیم یارخان میں دھماکے سے متاثرہ تین گیس پائپ لائنوں میں سے ایک کی مرمت مکمل کرلی گئی،جس سے صارفین کوگیس کی فراہمی بحال ہو گئی ہے جبکہ دیگر دو پائپ لائنوں کی مرمت کاکام آج رات تک مکمل کرلیاجائے گا۔ چیف انجینئر سوئی ناردرن علی احمد کے مطابق دھماکے سے متاثرہ 36انچ قطر پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے پر 300کیوبک گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاول پور سمیت قریبی شہروں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ 30انچ اور 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور توقع ہے کہ آج رات تک مرمت کا کام مکمل کر کے گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔ تینوں لائنوں کے تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 642ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :