پاکستان
12 فروری ، 2014

وزیر اعظم نواز شریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

وزیر اعظم نواز شریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم انقرہ میں پاکستان ، ترکی اور افغانستان سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے ہیں۔37 رکنی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم ترک ہم منصب ، ترک صدر اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر اعظم استنبول کی معروف کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس سال سہ فریقی کانفرنس کا موضوع" ایشیا کے قلب میں دیرپا امن "ہے۔کانفرنس اعلیٰ سطح کے مذاکرات ،سیکیورٹی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم ہے۔وزیر اعظم کے دورے کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے عمل کی کوششوں کا موثر بنانا ہے ۔ تینوں ملکوں کے درمیاں سہ فریقی مذاکرات کا آغاز 2007 میں ہوا تھا۔

مزید خبریں :